23 اپریل، 2017، 1:07 PM

وزیر اعظم نواز شریف کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی

وزیر اعظم نواز شریف کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے وزیر اعظم نواز شریف کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور کوئی مجرم ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے وزیر اعظم نواز شریف کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور کوئی مجرم ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ دادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کاشکرادا کرتے ہیں ۔اب نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر رہنےکا اخلاقی حق کھو چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دوججوں نے وزیر اعظم کو نااہل جبکہ تین ججوں نے مجرم کے بارے میں مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے وزیر اعظم کے جرائم کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور کوئی مجرم ملک کا وزير اعظم نہیں بنسکتا ۔ عمران خان کاکہناتھاکہ پانامہ کیس میں نام آنے سے پہلے نواز شریف معصوم شکل بناتے تھے،عدالت میں ججوں نے بھی کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، دو چیف جسٹس نے نوازشریف کو جھوٹا اورکرپٹ قرار دیا ۔
جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے وزیراعظم کوکلین چٹ نہیں دی۔ انصاف کا تقاضا یہ ہےکہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں ۔
 

News ID 1871995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha